دنیا بھر میں مہنگی ترین رہائش کےلئے مشہورآسٹریلین سرزمین پر گھر بنانا پہلے سے زیادہ مشکل ہوگیا ہے اور غیرملکیوں کے لیے جائیدادخریدنے پر مذید ٹیکسز لاگوکردیے گئے ہیں۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نئے ٹیکسز چینی سرمایہ کاروں کو قابو میں لانے کیلئے لاگو کیے گئے ہیں اور سڈنی میں چینیوں سمیت بیرون ملک سے آئے افراد کوگھرخریدنے پرنئے ٹیکسوں کی ادائیگی کرنی ہوگی۔ غیرملکیوں بالخصوص چینی شہریوں
کی سرمایہ کاری سے مقامی آبادی خوف زدہ ہے اور آسٹریلوی شہریوں کا اپنی زمین کا خواب خطرے میں پڑنے لگا ہے۔
مقامی اخبار کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ سال سڈنی میں ایک رہائشی منصوبے کے افتتاح کے بعد پانچ گھنٹوں کے اندر چارسو پینتالیس ملین امریکی ڈالر کی جائیداد خریدی گئی جس میں سے ایک تہائی خریدار غیرملکی تھے۔دوسری جانب متعدد مقامی تاجروں کا کہنا ہے کہ زیادہ ٹیکسز لگائے توخدشہ ہے کہ چینی سرمایہ کار نیوزی لینڈ یا کینیڈا کارخ کرلیں گے۔